امتحانات

پنجاب یونیورسٹی نے 2022 کے امتحانات کے شیڈول کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا

لاہور( گلف آن لائن)پنجاب یونیورسٹی نے 2022 کے امتحانات کے شیڈول کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس اینڈ سائنس کے پارٹ 1 اور 2 کے امتحانات جولائی میں ہوں گے۔

سائنس اور آرٹس میں ایسوسی ایٹ کے لئے سپیشل کیٹیگری کے امتحانات بھی جولائی میں ہوں گیاسی طرح ایم اے ، ایم ایس سی پارٹ 1 اور 2 کے امتحانات سمیت ایل ایل بی پانچ اور تین سالہ پروگرام کے مختلف پارٹ کے امتحانات اگست میں ہوں گے۔ ایسوسی ایٹ ڈگری کامرس کے مختلف پارٹ کے امتحانات بھی اگست میں شیڈول کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں