بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری کا سابق گورنرِ پنجاب شہید سلمان تاثیر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت

اسلام آباد (گلف آن لائن)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق گورنرِ پنجاب شہید سلمان تاثیر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کو قائداعظم کے فکر کی روشنی میں مساوات پر قائم ایک ترقی پسند وفاقی جمہوری ریاست بنائیں گے۔

شہید سلمان تاثیر کے 11 ویں یومِ شہادت پراپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے سابق گورنرِ پنجاب شہید سلمان تاثیر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہید سلمان تاثیر نے ملک میں رواداری کے فروغ اور اقلیتوں کے حقوق کی خاطر اپنی جان قربان کردی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ شہید سلمان تاثیر کی سیاسی جدوجہد بے مثال تھی، وہ قوم کے ایک سچے ہیرو ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شہید سلمان تاثیر پاکستانی عوام کو بانٹنے کے بجائے ان کے اتحاد میں یقین رکھتے تھے،شہید سلمان تاثیر کا یومِ شہادت یاد دلاتا ہے کہ ہمیں پاکستان کو انتہاپسندی اور دہشتگردی کی آگ سے بچانا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہمیں قوانین کے غلط استعمال کو روکنا ہے،پاکستان کو قائداعظم کے فکر کی روشنی میں مساوات پر قائم ایک ترقی پسند وفاقی جمہوری ریاست بنائیں گے۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ یہ ہی وہ کاز تھا جس کی کی خاطر شہید بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو، اور شہید سلمان تاثیر سمیت جیالوں نے قربانیاں دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں