حلیم عادل شیخ

فارن فنڈنگ سے متعلق بیان مضحکہ خیز ہے،بلاول زرداری جعلی اکائونٹس کی جے آئی ٹی رپورٹ بھول چکے ہیں، حلیم عادل شیخ

کراچی(گلف آن لائن)پی ٹی آئی کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے بلاول زرداری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے جاری ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ بلاول زرداری کا فارن فنڈنگ سے متعلق بیان مضحکہ خیز ہے۔ بلاول زرداری جعلی اکائونٹس کی جے آئی ٹی رپورٹ بھول چکے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ فنڈنگ کے ایک ٹیکنیکل معاملے پر اتنا بڑا بیان دینے والے اسکروٹنی رپورٹ کا مطالعہ کریں۔بلاول زرداری کے والد صاحب، پھوپھی صاحبہ و قیادت نے جیسے ملک لوٹا اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ تھر کے آراوپلانٹس کے پیسوں سے کمیشن لیکر بلاول زرداری کے ناشتے اور کھانے پر خرچ کیے گئے۔

سندھ کی عوام کا پیسہ رکشے والے، پاپڑ والے کے جعلی اکانٹس میں ڈالے گئے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بلاول زرداری خود کو معصوم دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔13 سالہ کرپشن اور سسٹم کے سربراہ بلاول زرداری ہیں۔بلاول زرداری تبصرے سے قبل جعلی اکانٹس کی جے آئی ٹی اور نیب ریفرنسز کا جواب دیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں ڈیڈی، ادی، ٹپی اور اومنی سمیت سب سسٹم پرانے ہوچکے ہیں۔سندھ میں آج کل بلاول زرداری اور مراد باجاری سسٹم چل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کے بینیفشری بلاول زرداری اور کمپنی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں