مشیر داخلہ شہزاد اکبر

مشیر داخلہ شہزاد اکبر کاایف آئی اے لاہور آفس کا دورہ ،اہم کیسزکے حوالے سے بریفنگ دی گئی

لاہور (گلف آن لائن) مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے ایف آئی اے لاہور آفس کا دورہ کیا اور ایڈیشنل ڈی جی نارتھ اور ڈائریکٹرز پنجاب ون اور ٹوسے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہزاداکبر نے مارچ میں آئندہ اے پی جی /مکمل جائزہ کے لیے ایف اے ٹی ایف کے اہداف کو حاصل کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے تنظیم کی صلاحیت اور تاثیر کو بڑھانے کے حوالے سے ایف آئی اے کے فیلڈ دفاتر کی ضرورت کا جائزہ بھی لیا۔شہزاد اکبر نے اے ایم ایل تحقیقات میں کارکردگی کے لیے ایس ٹی آر ایس کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ایس بی پی /ایف ایم یو اور ایف آئی اے کے مشترکہ ورکنگ گروپس کے قیام پر بھی اتفاق کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق انہیں مختلف اہم کیسزکے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں