کویت

کویت نے اپنے شہریوں کو قازقستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی

کویت سٹی(گلف آن لائن)قازقستان میں موجود کویت کے سفارتخانے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کومدنظر رکھتے ہوئے جلد ازجلد قازقستان سے لوٹ جائیں۔کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق کویتی حکومت نے قازقستان میں ایمرجنسی کے حوالے سے شہریوں کو ہدایت دی کہ وہ کچھ عرصے کے لئے نور سلطان کے سفر سے گریز کریں۔

قازقستان میں ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف جاری احتجاج نے پرتشدد رخ اختیار کر لیا تھا جس کے بعد دارالحکومت اور گرد و نواح کے علاقے میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ دیکھنے میں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں