شوکت ترین

دونوں بلز جلد ازجلد پارلیمنٹ سے منظور کرالیں گے،شوکت ترین

اسلام آباد (گلف آن لائن)و زیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جنوری کے آخری ہفتے پھر جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہاکہ آئی ایم ایف کے پاس جنوری کے آخری ہفتے پھر جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ امید ہے دونوں بلز جلد ازجلد پارلیمنٹ سے منظور کرالیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ قانونی بلز پر اعتراضات اٹھانا اپوزیشن کا کام ہے، اعتراضات اپوزیشن نہیں اٹھائے گی تو کون اٹھائے گا۔ شوکت ترین نے کہاکہ گورنر اسٹیٹ بینک کی مدت ملازمت کے دورانیے پر آئی ایم ایف سے بات کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر خزانہ نے گورنر اسٹیٹ بینک کی مدت ملازمت میں 5 سالہ توسیع نہ کرنے کا عندیہ دیدیا، ترمیمی بل کے تحت مدت ملازمت تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کرنے کی تجویز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں