آٹھویں جماعت

سنگل نیشنل کریکولم کے تحت ‘سال 2022 میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے بچوں کا سکول بیسڈ اسیسمنٹ ٹیسٹ ہوگا

لاہور (گلف آن لائن) سال 2022 میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے بچوں کا سکول بیسڈ اسیسمنٹ ٹیسٹ ہوگا۔ٹیسٹ سنگل نیشنل کریکولم کے تحت لیا جائے گا۔ امتحان کیلئے سوالیہ پیپر پیک حکام فراہم کریں گے۔سکولوں میں امتحانات کا آغاز مارچ سے ہوگا۔مسلم طلبا اسلامیات اور غیر مسلم طلبا سے اخلاقیات کا امتحان لیا جائے گا۔

پہلی سے دوسری جماعت کے بچوں سے زبانی سوالات پوچھے جائیں گے۔جماعت سوئم سے ہشتم تک بچوں سے تحریری اور معروضی پیپر لیا جائے گا۔امتحان اردو،انگریزی،حساب ،سائنس ،معاشرتی علوم کا پیپر لیا جائے گا۔بچوں کے نتائج کا اعلان 31 مارچ کو کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں