عظمی بخاری

چندے اور قرضے سے چلنے والی حکومت معیشت پر لیکچر دیتی اچھی نہیں لگتی’عظمی بخاری

لاہور (گلف آن لائن)مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ چندے اور قرضے سے چلنے والی حکومت معیشت پر لیکچر دیتی اچھی نہیں لگتی،چندے اور زکو سے فلاحی ادارے چل سکتے ہیں ایٹمی ملک نہیں،منگترل خان کو اب گوگل بھی انٹرنیشنل بھکاری کا خطاب دے رہا ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ 2017میں دنیا پاکستان کو 10بڑی معاشی طاقتوں میں شامل ہونے کی پیشگوئیاں کررہی تھی۔پاکستان کی معیشت افغانستان ،عراق اور شام کے برابر لاکھڑی کردی گئی ہے،اب تو سٹیٹ بینک نے بھی کہہ دیا ہے کہ حکومتی اخراجات کی وجہ سے خزانے پر بوجھ بڑھ رہا ہے۔ظل تباہی کی کفاعت شعاری مہم صرف مرغیاں،کٹے اور انڈوں تک محدود تھی۔

آئی ایم ایف کی غلامی کے چکر میں پوری قوم کو جنگ عظیم دوئم یاد کرادی ہے۔عمران خان نے پاکستان کو آئی ایم ایف سٹیٹ بنادیا ہے۔منی بجٹ عمران خان کے چار وزراخزانہ کی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔لولی لنگڑی حکومت سہاروں اور بیساکھیوں سے اپنے دن پورے کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں