شیری رحمان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کو مسترد کرتے ہیں، شیری رحمان

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم ممکنہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 6 روپے اضافے کی سمری کو مسترد کرتے ہیں اگر عوام کے ہمدرد ہیں تو اوگرا کی سمری مسترد کر دیں،

غریب عوام کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہیں،ہر 15 دن بعد پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھ رہی، اداریہ شماریات کے مطابق کم آمدنی والے طبقے کے لئے مہنگائی کی شرح 20.89 فیصد ہوچکی ہے،منی بجٹ سے پہلے ہی 16 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،

شیری رحمان نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے کم آمدنی والے طبقے پر شدید دباو¿ پڑے گا،پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو ہر شہری مسترد کرے گا،?دوسری طرف منی بجٹ کے بعد ادویات کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کا خدشہ ہے،انہوں نے کہا کہ اضافے سے فائدہ اٹھانے کے خاطر مافیہ نے مارکیٹ سے ادویات غائب کر دی ہیں،ادوات کے اس مصنوعی بحران سے نمٹنے کے لئے حکومت کیا اقدامات کر رہی؟منی بجٹ کے منفی اثرات ابھی سے آنا شروع ہو گئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں