چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر نے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بنانے کیلئے عمارت مانگ لی

اسلام آباد (گلف آن لائن) الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے لئے جگہ مانگ لی۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا ہے۔

جس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور آئی ووٹنگ کے معاملے پر حکومتی اقدامات اور تعاون کی درخواست کی ہے ۔ چیف الیکشن کمشنرنے پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بنانے کے لئے جگہ اورعمارت مانگ لی۔ خط میں چیف الیکشن کمشنرنے4 مختلف عمارتیں بھی تجویز کی ہیں،خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے اقدامات کررہا ہے۔آئی ٹی ٹیمز ای وی ایمز، آئی ووٹنگ اورانتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے کام کریں گے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ یونٹ کے قیام کےلئے آئی ٹی پروفیشنلز کی بھرتیوں کاکام آخری مراحل میں ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے 4 مختلف عمارتوں کی تجاویز بھی خط میں بھجوائیں۔ تجویز کردہ عمارتوں میں پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کا گیسٹ روم،پی سی ایس آئی کا گیسٹ ہاوس،وزارت سائنس ٹیکنالوجی کا خالی فلوراورسر سید میموریل سوسائٹی کی عمارت شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں