آغا سراج درانی

احتساب عدالت،آغا سراج درانی و دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ملتوی

کراچی(گلف آن لائن)احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ملتوی کردی۔بدھ کو مقامی احتساب عدالت میںاسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

فاضل جج کی ریٹائرمنٹ کے باعث سماعت لنک جج کی عدالت میں ہوئی۔عدالت نے ریفرنس کی مزیدسماعت 4 فروری تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں