شازیہ مری

بلاول بھٹو زرداری کا 27 فروری کا لانگ مارچ نالائق حکومت کے خلاف دمادم مست قلندر ہوگا ، شازیہ مری

اسلام آباد (گلف آن لائن)ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا 27 فروری کا لانگ مارچ نالائق حکومت کے خلاف دمادم مست قلندر ہوگا ۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ نوجوانوں کو روزگار دینے کی بجائے لنگر خانے کا راستہ دکھایا جا رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان غریبوں کی جھونپڑی مسمار کرکے پناہ گاہ کا ڈرامہ کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ کسان کو نہ کھاد مل رہی ہے نہ فصلوں کی مناسب قیمت۔ شازیہ مری نے کہاکہ غریب دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، زندگی بچانے والی ادویات غریب خرید نہیں سکتے ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اقتدار میں آکر عوام کی مشکلات ختم کریگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں