بچوں کی50فیصد حاضری

پہلی تا چھٹی جماعت تک بچوں کی50فیصد حاضری کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز

لاہور( گلف آن لائن)سرکاری ونجی سکولز میں کورونا ایس او پیز کے تحت پہلی سے چھٹی جماعت تک بچوں کی50فیصد حاضری کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز کیا گیا ،50 فیصد حاضری کے تحت نوٹیفکیشن پر31 جنوری تک عملدرآمد کروایا جائے گا۔

سرکاری ونجی سکولز میں بچوں کی پچاس فیصد حاضری پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے ،پہلی سے چھٹی جماعت تک بچے ایک دن سکول آئیں گے جبکہ ایک دن چھٹی ہوگی،چھٹی جماعت تک بچوں کو پچاس فیصد حاضری کے تحت سکول بلوایا جائے گا۔ساتویں سے بارہویں جماعت کے بچے سو فیصد حاضری کے تحت سکول آئیں گے۔سکولوں میں کورونا ایس او پیز کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا۔احکامات کیخلاف ورزی پر متعلقہ سکولز کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پچاس فیصد حاضری کے تحت نوٹیفکیشن پر31 جنوری تک عملدرآمد کروایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں