لاہور(گلف آن لائن)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کوئی سیاسی ایجنڈہ نہیں وہ ملک وقوم کی ترقی چاہتے ہیں’اتحادی جماعتیں بھی حکومت کے ساتھ ہیں ،انشاء اللہ حکومت آئینی مدت پوری کر یگی الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے’تحر یک انصاف سے بڑی عوامی طاقت کسی اور جماعت کے پاس ہے اور نہ ہی پاکستان میں کوئی ہم سے بڑے جلسہ کر سکتا ہے ‘جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی حکومت کی اولین تر جیح ہے۔
وہ تحر یک انصاف کے کارکنوں کے اعزاز میں ناشتہ کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر پاکستان تحر یک انصاف کے بہا ئولپور سے رکن پنجاب اسمبلی سمیع اللہ چوہدری ‘پارٹی رکن سیمرا ملک ‘سٹی صدر تحر یک انصاف قیوم اعظم خان ترین’پارٹی اراکین شکیل خان ‘ریحان بن جاوید طاہر جانباز اور خرم خان سمیت سینکڑوں کارکنان بھی موجود تھے ۔
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں پاکستان تحر یک انصاف کے کارکنوں جیسا جذبہ اور حوصلہ پاکستان کی کسی اور سیاسی جماعت کے پاس نہیں ہم نے پاکستان میں جتنے بڑے بڑے جلسے کیے ہیں ان جیسے جلسے آج اپوزیشن کی تمام جماعتیں بھی ملکر نہیں کر سکتی کیونکہ عوام اپوزیشن جماعتوں نے پاکستان تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں کارکنان بلدیاتی انتخابات کے لیے بھی ابھی سے تیاریاں شروع کر دیں اور پارٹی قیادت جن بھی امیدواروں کو ٹکٹ دے انک کامیاب کروانے کیلئے سب کارکنان متحد ہوکر میدان میں نکلے انشاء اللہ کامیابی تحر یک انصاف کا مقدر ہوگی ۔
چوہدری محمدسرور نے کہا کہ گور نر ہائوس کے دروازے پاکستان تحر یک انصاف کے کارکنوں کے لیے کھلے ہیں ہم بہت جلد پنجاب بھر سے تحر یک انصاف کے کارکنوں کو گور نر ہائوس بلانے کا باقاعدہ سلسلہ شروع کر رہے ہیں انشاء اللہ وفاقی اور پنجاب حکومت نہ صرف کارکنوں اور عوام کے مسائل کو حل کر نے کے لیے اقدامات کر یگی بلکہ کارکنوں کو بھر پور عزت اور انکا مقام بھی دیا جائے گا ۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت مخالف سیاسی جماعتیں اپنے عزائم میں پہلے بھی ناکام ہوچکی ہیں اور آئندہ بھی انکو کامیاب نہیں ملے گی فروری اور مارچ کے اپوزیشن کے لانگ مارچ سے کچھ نہیں ہونیوالاحکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی مخالفین سن لیں مارچ 2021 گزر چکا مارچ 2022 اور مارچ 2023بھی گزر جائے گا ڈیل اور ڈھیل کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں الیکشن وقت پر ہی ہوں گے۔
چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک میں پہلی بار اداروں میں اصلاحات پر کام ہورہا ہے انصاف صحت کارڈ اور احساس پروگرام حکومت کا غریب عوام کے لیے تحفہ ہے عوام کو مہنگائی جیسے مسائل سے نجات دلانے کیلئے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے ۔



