شازیہ مری

کسان زرعی کھاد کیلئے دربدر پھر رہے ہیں، نالائق حکومت سفید چادر اوڑھ کر سو رہی ہے ، شازیہ مری

اسلام آباد (گلف آن لائن)سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ کسان زرعی کھاد کیلئے دربدر پھر رہے ہیں، نالائق حکومت سفید چادر اوڑھ کر سو رہی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ لک اور قوم کو عمران خان وبا سے نجات کا وقت قریب آ چکا ہے، کسان زرعی کھاد کیلئے دربدر پھر رہے ہیں، نالائق حکومت سفید چادر اوڑھ کر سو رہی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ زرعی کھاد کا بحران پیدا کرکے ملک کی ذراعت کو تباہ کیا جا رہا ہے، عمران خان نیازی مزید اقتدار میں رہے تو ہمیں سبزی بھی باہر سے منگوائی پڑے گی۔ شازیہ مری نے کہاکہ سندھ حکومت نے گندم چور چوہوں کو پکڑ لیا اب قومی خزانہ لوٹنے والے کی باری ہے ، عمران خان چھوٹی موٹی چوری نہیں اربوں روپے کا ڈاکا مارتے ہیں۔شازیہ مری نے کہاکہ کورونا فنڈ سے 40 ارب روپے چوری کئے گئے، ایل این جی کی خریداری میں 6 سو ارب روپے کا ڈاکا مارا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں