احسن خان

ایسے کردار کرتاہوں جن سے معاشرے کو کوئی آگاہی مل سکے ، احسن خان

کراچی (گلف آن لائن) معروف پاکستانی اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ وہ ڈراموں میں ایسے کردار ادا کرتے ہیں جن سے معاشرے کو کوئی آگاہی مل سکے۔احسن خان نے ایک انٹرویو میں ڈراموں میں اپنے کرداروں کے حوالے سے بات کی۔اْنہوں نے کہا کہ’ ڈراموں میں ہم کئی بار ایسا کچھ دِکھانا چاہتے ہیں کہ بس آپ اس پہلو کو چھیڑ دیں اجاگر کردیں تاکہ لوگوں کو اس سے کوئی آگاہی حاصل ہوسکے۔اْنہوں نے پنے ڈرامے’قصّہ مہربانو’ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’ اس ڈرامے کی کہانی کو دِکھانے کا مقصد صرف یہ تھا کہ کم ازکم اس موضوع پر بات کی جائے تاکہ اگر کوئی میریٹل ریپ جیسی زیادتی کا شکار ہے تو لوگوں کو پتاچل سکے کہ یہ پاکستان میں قانونی طور پر بھی ایک غلط چیز ہیاور یہ اخلاقیات کے زمرے میں بھی نہیں آتا’۔

اْنہوں نے کہا کہ’بس اسی لیے اس موضوع پر بات کی گئی اور اس ڈرامے کے نشر ہونے کے بعد اس حوالے سے ایک بحث شروع بھی ہوگئی ہے’۔احسن خان کا کہنا ہے کہ’ اس حوالے سے بات کرنا بہت ضروری ہے لیکن لوگ شاید اس بارے میں بات کرنے سے تھوڑا شرماتے ہیں اور گھبراتے ہیں’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں