یوسف رضا گیلانی

شاہ محمود قریشی نے پارلیمان اور سینیٹ کی توہین کی ہے،یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد(گلف آن لائن) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمان اور سینیٹ کی توہین کی ہے،پارٹی نے میرا استعفی نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اگر وہ نہ کرتی تو میں یہاں نہ آتا، حکمران جماعت کو میرے سینیٹر بننے کا آج غصہ آیا ہے،

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ سے اس قسم کے بیان کی توقع نہیں تھی اور میں نے جو بات کرنی ہے وہ ایوان میں کروں گا، سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ استعفی قبول نہ ہونے پر میں کیا کہہ سکتا ہوں ؟ شاہ محمود قریشی نے پارلیمان اور سینیٹ کی توہین کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں