سینیٹر شیری رحمان

ملک میں مہنگائی کی شرح دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باوجود حکومت مہنگائی نہ ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے ، شیری رحمن

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باوجود حکومت مہنگائی نہ ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ملک میں مہنگائی کی شرح دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باوجود حکومت مہنگائی نہ ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے ،0.39 فیصد اضافے کے ساتھ مہنگائی کی شرح اب 13 فیصد ہو چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سالانہ بنیاد پر کوکنگ آئل کی قیمت میں 54.33 فیصد، دال 41.3 فیصد، جبکہ بجلی کے ٹیرف 56 فیصد بڑھے۔

انہوںنے کہاکہ مالی سال پہلے 7 ماہ میں پیٹرول کی قیمت 35 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 30 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا، مہنگائی کی سونامی تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ انہوںنے کہاکہ ایک سال کے اندر صحت کے شعبے میں 9.15 فیصد مہنگائی ہوئی، یہ کس منہ سے دعوہ کر رہے کہ ملک میں مہنگائی نہیں ہے؟ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں