سشمیتا سین

سشمیتا سین بریک اپ کے بعد بھی بوائے فرینڈ کے ساتھ، تصاویر وائرل

ممبئی (گلف آن لائن) بریک اپ کے تقریباً دو ماہ بعد، سشمیتا سین ایک بار پھر سے اپنے سابق بوائے فرینڈ روحمان شال کے ساتھ نظر آئیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سشمیتا سین اور اْن کے سابق بوائے فرینڈ روحمان شال کو ایک ساتھ ممبئی میں دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سشمیتا سین اپنے سابق بوائے فرینڈ روحمان شال کے ساتھ گاڑی میں موجود ہیں۔سشمیتا سین کیمرے کی طرف پوز دیتے ہوئے مْسکرائیں جبکہ اْن کے سابق بوائے فرینڈ نے کیمرہ دیکھتے ہی اپنا منہ چْھپا لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں