شازیہ مری

بلاول بھٹو زرداری کے لانگ مارچ سے قبل سلیکٹڈ خان اقتدار چھوڑ دے ،شازیہ مری

اسلام آباد (گلف آن لائن)ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے لانگ مارچ سے قبل سلیکٹڈ خان اقتدار چھوڑ دے۔

اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ عمران خان کو آمر پرویز مشرف کی طرح ملک سے بھاگنے نہیں دینگے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی وزرا کے اترے ہوئے چہرے عمران خان کی کیفیت بیان کرتے ہیں، مسٹر خطرناک بنکر سے باہر آئیں عوام تمہارا احتساب کرنے کیلئے تیار ہیں،عوام کی عدالت فیصلہ دیگی کہ عمران خان کتنے صادق اور امین ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں