سینیٹر شیری رحمن

حکومت اب آئی ایم ایف کی مرضی کے مطابق معیشت چلائے گی، سینیٹر شیری رحمن

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی تفصیلات تشویشناک ہیں۔

اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی تفصیلات تشویشناک ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کہانی منی بجٹ اور مرکزی بینک گروی رکھنے تک نہیں رکتی۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف نے مزید ٹیکس بڑھانے، ٹیکس چھوٹ ختم کرنے اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کیا ہے،حکومت اب آئی ایم ایف کی مرضی کے مطابق معیشت چلائے گی۔

انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف نے آئندہ بجٹ میں 4 کھرب 30 ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد کرنے کا کہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس کا مطلب ہے آئندہ سال تک مہنگائی کم ہونے کا کوئی امکان ہی نہیں، مہنگائی پہلے ہے 13 فیصد ہے جو دو سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں