انٹر بینک

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستاتاہم اوپن مارکیٹ میں مستحکم رہی

کراچی(گلف آن لائن)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستا ن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر5پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالرکی قیمت خرید 174.60روپے سے کم ہوکر174.50روپے اور قیمت فروخت174.70روپے سے کم ہو کر174.65روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 175.70روپے اور قیمت فروخت176.20روپے پر بدستور برقرا ر رہی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں90پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 199.40روپے سے کم ہو کر199روپے اور قیمت فروخت201.90روپے سے کم ہوکر201روپے پر آ گئی اسی طرح50پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 236روپے سے کم ہو کر235روپے اور قیمت فروخت238.50روپے سے کم ہو کر238روپے پر آ گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں