ڈاکٹر شاہد صد یق

مڈٹرم الیکشن یا ان ہائوس تبدیلی اپوز یشن کا صر ف خواب ہی رہے گا’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ مڈٹرم الیکشن یا ان ہائوس تبدیلی اپوز یشن کا صر ف خواب ہی رہے گا، اپوزیشن کے پاس لانگ مارچ کا کوئی جواز نہیں،عمران خان ان کی بلیک میلنگ میں ہر گز نہیں آئیں گے،لانگ مارچ سے حکومت کا خاتمہ اپوزیشن کی غلط فہمی کے سوا کچھ نہیں ۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی جماعتیں اپنے مفاد کے لیے سیاست کررہی ہیں ان کا عوامی مفاد کے ساتھ دور کا بھی تعلق نہیں، اپوزیشن جماعتوں کو ایک دوسرے پر نہ تو اعتبار ہے اور نہ ہی ان میں اتفاق ہے،وزیر اعظم عمران خان قومی امنگوں کی ترجمانی کر رہے ہیں، عوام نے تحریک انصاف کو 5سال کا مینڈ یٹ دیا ہے، سیاسی مخالفین صبر کیساتھ 2023کے انتخابات کا انتظار کر یں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں