بابر اعوان

27 فروری کو اپوزیشن کا مارچ نہیں رونا دھونا ہو گا’بابر اعوان

سرگودھا(گلف آن لائن)مشیر برائے پارلمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ 27 فروری کو اپوزیشن کا مارچ نہیں رونا دھونا ہو گا جبکہ پیٹ پھاڑنے والے شہباز شریف نے زرداری کو لاہور بلوا کر ان کا پیٹ بھر دیا اور وزیراعظم کے دورہ چین نے اثر دیکھانا ہے تو بھارتی میڈیا کی چیخیں سنیں۔ مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے اپنے دورہ سرگردھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ چین سے روزگار کے نئے مواقع کھلیں گئے۔ جس کے لئے پریزیڈنٹ چائنہ اور وزیر اعظم پاکستان کے درمیان طویل ملاقات ہوئی اور اگر عمران خان کے دورہ چین کا اثر دیکھنا ھے تو بھارتی میڈیا کی چیخیں سنیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ لوگ بھارتی میڈیا کی زبانیں یہاں بھی فالو کرتے ہیں لیکن 27 فروری کو مارچ نہیں ہو گا اپوزیشن کا رونا دھونا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مولوی صاحب جیسا ساتواں مارچ اپوزیشن خوشی سے کر لیآگر مارچ سے ہی حکومت جاتی ھے تو ہم پنجاب سے مارچ لے کر چلیں سندھ کی گورنمنٹ گرائیں۔ بابر اعوان نے کہا کہ پیٹ پھاڑنے والے شہباز شریف نے آصف زرداری کو اپنے گھر بلا کر پیٹ بھر دیا۔بابر اعوان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے لئے اکثریت اپوزیشن نے ثابت کرنی ھے اپنے آپ کو جمہوری کہتے ہیں اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لا کر دیکھائیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں پڑاؤ ڈالنے والے اونچی دیواروں کے پیچھے چھپے بیٹھے ہیں۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد لانا سب کا حق ھے مگر اپوزیشن کے پاس نمبرز ہی پورے نہیں ہیں۔

اپوزیشن پہلے بھی ڈپٹی اسپیکر قاسم قصوری کے خلاف دو دفعہ تحریک عدم اعتماد لے کر آئی مگر ناکام ہوئی۔بابر اعوان نے کہا کہ عوام کے پاس جانے کے لئے اپوزیشن کے پاس اہلیت ہی نہیں ھے۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد لے کر آؤ اپکو کس نے روکا ھے مگر یہ جان لیں کہ جتنے بھی قانون اسمبلی میں لائے گئے اکثریت کس کی ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں