وزیر اعظم عمران خان

شکایات کو نظر ثانی کیلے مجاز اعلی افسران کے حوالے کیا جائے،صوبائی سطح پر نظر ثانی کی نگرانی متعلقہ چیف سیکریٹری و آئی جی کریں، عمران خان

اسلام آباد (گلف آن لائن)شہریوں کی شکایات پر وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ سال کی حل شدہ 15 لاکھ شکایات میں سے 2 لاکھ اڑتیس ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ شکایات کو نظر ثانی کیلے مجاز اعلی افسران کے حوالے کیا جائے،صوبائی سطح پر نظر ثانی کی نگرانی متعلقہ چیف سیکریٹری و آئی جی کریں۔

ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے مطابق وفاقی سطح پر متعلقہ وزارت کے سیکرٹری کی شکایات نظر ثانی کے ذمہ داری ہوں گے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی اداروں کی کل ایک لاکھ سات ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا بھی حکم دیا ۔وزیر اعظم آفس کے مطابق صوبائی سطح پر80 ہزارشکایات حکومت پنجاب کے ماتحت اداروں کی ہیں،حکومت خیبر پختونخواہ کے ماتحت اداروں کی 27 ہزار شکایات کو کھولا جائے گا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق صوبہ سندھ کی 15ہزار، بلوچستان کی 3 ہزار، آزاد کشمیر گیارہ سو شکایات پر نظر ثانی ہو گی۔وزیراعظم آفس کے مطابق گلگت بلتستان میں 400 شکایات کودوبارہ کھولا جائے گا۔وزیراعظم آفس کے مطابق شکایات میونسپل سروسز،بجلی و گیس،مواصلات اور شعبہ تعلیم سے متعلق ہیں،وزیراعظم آفس کے مطابق شکایات پر نظر ثانی کر کے متعلقہ اعلی افسران رپورٹ جمع کروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں