کراچی ( گلف آن لائن) ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 25پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 174.50روپے سے بڑھ کر174.80روپے اور قیمت فروخت174.65روپے سے بڑھ کر 174.90روپے پر جا پہنچی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں80پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید175.70روپے سے بڑھ کر176.50روپے اور قیمت فروخت176.20روپے سے بڑھ کر177روپے ہو گئی ۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 199روپے سے گھٹ کر198.50روپے اور قیمت فروخت201روپے سے گھٹ کر200.50روپے پر آ گئی تاہم 2روپے کے ریکارڈ اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 235روپے سے بڑھ کر237.50روپے اور قیمت فروخت 238روپے سے بڑھ کر240روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالر کی قدر20پیسے بڑھ گئی جبکہ یورو کی قدر میں 1روپے کی کمی واقع ہوئی تاہم برطانوی پونڈ کی قدر میں استحکام رہا ۔



