ڈاکٹر شاہد صد یق

حکومتی اتحادی کسی کے جھانسے میں نہیں آ ئیں گے ‘ ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ حکومتی اتحادی کسی کے جھانسے میں نہیں آ ئیں گے،بد عنوان سیاسی عناصر پی ٹی آئی حکومت کیلئے مشکلات پیدا کر کے اپنے مفادات کی تکمیل چاہتے ہیں،مسترد شدہ سیاستدانوں کیلئے عمران خان خو ف کی علامت بن چکے ہیں۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ بدعنوانوں پرہاتھ ڈال کر جب ان سے لوٹی ہوئی دولت کا پوچھا جاتا ہے تو وہ جمہوریت اورپارلیمان کے پیچھے چھپ جاتے ہیں دو خاندانوں نے اربوں روپے ملک سے منی لانڈرنگ کے ذریعہ باہر بھیجے ہیں وہ یہ پیسے واپس کریں یا سزا کیلئے تیار ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوز یشن جماعتو ں کے خلا ف جب احتسا ب کا گھیرا تنگ ہو تا ہے تو انہیں لانگ مار چ اور عدم اعتماد کی تحریک یاد آ جا تی ہے اپوز یشن جماعتو ں کی کر پٹ قیاد ت احتسا ب سے بچنے کیلئے تمام حر بے استعمال کررہے ہیں مگر یہ اب احتساب سے نہیں بچ پا ئیں گے سزاوں سے بچنے کا واحد حل لو ٹی دو لت وا پسی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ عدم اعتماد اور لانگ مارچ اپوز یشن کے بس کی بات نہیں اپوز یشن 2023سے پہلے صبر کادامن تھامے اور اللہ اللہ کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں