سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کی بحالی کے خلاف اپیل پرابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلی

اسلام آباد (گلف آن لائن)سپریم کورٹ نے چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کی بحالی کے خلاف اپیل پرابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلی ۔ پیر کو سپریم کورٹ نے چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کی تعیناتی کے خلاف اپیل ابتدائی سماعت کے لیے منظور کر لی ۔

عدالت عظمیٰ نے کہاکہ چیئرمین ایچ ای سی کی سربراہی میں کمیشن جو بھی تعیناتیاں کر رہا ہے وہ اس کیس سے مشروط ہوں گی۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین ایچ ای سی کی بحالی کا مختصر فیصلہ جاری کیا ہے۔سپریم کورٹ کے مطابق ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد کیس کی سماعت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں