سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائی کورٹ،ایف بی ایریا بلاک 8 میں غیر قانونی تعمیرات ، بلڈنگ کو بجلی گیس پانی کے کنکشن دینے سے بھی روک دیا

کراچی(گلف آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے عزیز آباد ایف بی ایریا بلاک 8 میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیس پربلڈنگ کو بجلی گیس پانی کے کنکشن دینے سے بھی روک دیاجبکہ ایس بی سی اے کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف موثر کارروائی کی بھی ہدایت کردی۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں عزیز آباد ایف بی ایریا بلاک 8 میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ایس بی سی اے کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف موثر کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے بلڈنگ کو بجلی گیس پانی کے کنکشن دینے سے بھی روک دیا۔عدالت نے اپنے عبوری حکم میں کہا کہ اگر بلڈنگ کو بجلی، گیس اور پانی کے کنکشن دئیے گئے ہیں تو منقطع کئے جائیں۔سندھ ہائی کورٹ نے سب رجسٹرار کو بھی بلڈنگ میں تعمیر کئے گئے گھروں کے مالکانہ حقوق کی منتقلی ٹرانسفر سے بھی روک دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں