شہباز گل

پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جو کھلے دل سے تنقید کا سامنا کرتی ہے ،شہباز گل

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو کھلے دل سے تنقید کا سامنا کر تی ہے ، پی ٹی آئی نے ہمیشہ عدالتوں اور ان کے فیصلوں کا احترام کیا ، دوسری طرف ن لیگ کی قومی اداروں پر حملوں کی تاریخ رہی ہے۔

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کو اپنے مخالفین کے خلاف نازیبا اور توہین آمیز زبان استعمال کرنے کی عادت ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو عدالت نے بدعنوانی مقدمات میں سزا سنائی اور انہیں مفرور قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں سانحہ ماڈل ٹائون ریاستی طاقت کے غلط استعمال کی بدترین مثال ہے، اس وقت کے حکمرانوں کی ایما پر پولیس نے معصوم لوگوں کو جن میں خواتین، بچے اور بوڑھے شہری بھی شامل تھے کو بے دردی سے گولیوں کا نشانہ بنایا۔ ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے، میڈیا کو بھی ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں