جانی اور مالی نقصان

بھاری جانی اور مالی نقصان کے بارے میں جان کر صدمہ پہنچا ہے، شی جن پھنگ

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے صدر شی جن پھنگ نے اپنے برازیلین ہم منصب جیر بولسونارو کے نام ایک تعزیتی پیغام میں برازیل میں طوفانی بارشوں کے باعث بھاری جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔

چینی میڈ یا کے مطا بق جمعہ کے روز شی نے کہا کہ انہیں برازیل کی ریاست ریو ڈی جنیرو میں شدید بارشوں کے باعث بھاری جانی اور مالی نقصان کے بارے میں جان کر صدمہ پہنچا ہے ۔چینی صدر نے متاثرین کے لواحقین سے گہری تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمنائیں ظاہر کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں