شازیہ مری

عوام کو نہ گھبرانے کا مشورہ دینے والی حکومت اب خود کیوں گھبرا رہی ہے؟ شازیہ مری

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کا فیصلہ مسترد کردیاـپیپلزپارٹی الیکشن ایکٹ اور پیکا قانون میں ترامیم لاکر عوام کو خاموش کرانے کے حکومتی سازش کی بھرپور مخالفت کرتی ہےـ شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترامیم آئندہ انتخابات میں دھاندھلی کا ایک نیا منصوبہ ہےـ

حکومت کو اپنی نااہلی اور ناکامی واضح طور پر نظر آ رہی ہے اس لئے اب ذاتی مفادات کے لئے قانون ہی تبدیل کیا جا رہا ہےـانہوں نے کہا کہ حکومت کو غیر قانونی اقدامات کے ذریعے انتخابات چوری کرنے نہیں دیں گےـ

شازیہ مری نے کہا کہ عوام کو نہ گھبرانے کا مشورہ دینے والی حکومت اب خود کیوں گھبرا رہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ پیکا قانون کے تحت عام لوگوں کی آواز کو دبانا غیر جمہوری عمل اور عام شہری کے حقوق کی خلاف ورزی ہےـحکومت عام شہری کی آواز دبانے کے لئے ایسے اقدامات کر رہی ہے جو آمریت میں بھی نہیں ہواـانہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ڈکٹیشن کے تحت ایسی قانون سازی نہ کرے جس کا کل وہ خود شکار بنیں حکومت الیکشن ایکٹ اور پیکا قانون میں ترامیم کا فیصلہ فوری طور پر واپس لےـ

اپنا تبصرہ بھیجیں