وزیر اعظم

وزیر اعظم کی جانب سے صوبائی کابینہ میں توسیع کی ہدایت کے بعد نئے وزراء کے ناموں پرمشاورت شروع

لاہور( گلف آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے صوبائی کابینہ میں توسیع کی ہدایت کے بعد نئے وزراء کے ناموں کیلئے مشاورت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کابینہ کے سینئر اراکین اور تحریک انصاف کی مرکزی قیادت سے اس حوالے سے ابتدائی مشاورت کی ہے اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی دبئی سے واپسی پر اس پر مزید مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق چار ممکنہ وزراء کے ناموں کی فہرست تیار کر کے حتمی منظوری کیلئے وزیر اعظم عمران خان کو بھجوائی جائے گی اورمنظوری کے بعد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں