ناصر حسین شاہ

ہر جھوٹ اور الزام کا سب سے بڑا جواب ایک کامیاب لانگ مارچ ہے، ناصر حسین شاہ

کراچی(گلف آن لائن)سندھ کے وزیر بلدیات سیدناصرحسین شاہ نے کہاہے کہ ہرجھوٹ ، ہر الزام کا سب سے بڑا جواب ایک کامیاب لانگ مارچ ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں ناصر حسین شاہ نے لکھا کہ جیسے جیسے عوامی مارچ قریب آئے گا، پیپلز پارٹی کی قیادت اورکارکنوں کی سوشل میڈیا پر تضحیک میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ مخالفین آپ کو اصل مقصد سے ہٹانے کے لیے کوئی بھی گھٹیا انداز اپنا سکتے ہیںمگرآپ نے توجہ نہیں دینی کیونکہ ہرجھوٹ ہر الزام کا سب سے بڑا جواب ایک کامیاب لانگ مارچ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں