یوکرین

یوکرین میں حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں،فر یقین کو اختلا فات گفت و شنید سے حل کر نے کی در خواست کی ہے،چین

بیجنگ(گلف آن لائن) چین نے یوکرین کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ یوکرین میں حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔منگل کے روز یوکرین کی موجودہ صورتحال بارے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِین نے منعقدہ ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی وزیر خارجہ بلنکن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی اور یوکرین کی صورتحال اور جزیرہ نما کوریا کے جوہری مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

وانگ ای نے کہا کہ چین کو یوکرین کی صورت حال کے ارتقاء پر تشویش ہے۔ یوکرین کے معاملے پر چین کا موقف مستقل ہے، کسی بھی ملک کے جائز سلامتی تحفظات کا احترام کیا جانا چاہیے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کا مشترکہ طور پر تحفظ کیا جانا چاہیے۔ یوکرین کے مسئلے کے اب تک کے ارتقاء کا گہرا تعلق منسک کے نئے معاہدے کے موثر نفاذ میں تاخیر سے ہے۔ یوکرین میں حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ چین نے ایک بار پھر تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے، صورتحال کی کشیدگی کو کم کرنے اور اختلافات کو بات چیت اور گفت و شنید کے ذریعے حل کرنے کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں