عثمان ڈار

پی ٹی آئی اوراتحادی عمران خان کے ساتھ ہیں، عثمان ڈار

اسلام آباد (گلف آن لائن) معاون خصو صی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اوراتحادی عمران خان کے ساتھ ہیں۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی اوراتحادی عمران خان کے ساتھ ہیں، اپوزیشن چوہدریوں سے بھیک مانگ رہی ہے، اپوزیشن نالائق ہے جو روزانہ عدم اعتماد لاتی ہے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ اپوزیشن کی سانسیں ابھی سے پھولی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں