یوکرینی صدر

یوکرینی صدر کی بھارتی وزیراعظم سے سلامتی کونسل میں تعاون کا مطالبہ

نئی دہلی(گلف آن لائن)یوکرین کے صدر ویلادیمیر زیلنسکی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سیاسی تعاون کی کا مطالبہ کیاہے جہاں پہلے نئی دہلی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت نے سلامتی کونسل میں ووٹنگ کے دوران حصہ نہیں لیا تھا جس کے بعد یوکرینی صدر نے نریندر مودی سے تعاون کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ بھارت اس وقت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا حصہ ہے تاہم چین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ روس کی یوکرین پر حملے کے خلاف پیش کی گئی قرارداد پر ووٹ نہیں دیا تھا۔

روس نے مذکورہ قرارداد پر ویٹو کا حق استعمال کرتے ہوئے اس کو رد کردیا کیونکہ وہ سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوکرین کے صدر ویلادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے نریندر مودی سے بات کی اور انہیں بتایا کہ ایک لاکھ سے زائد حملہ آور ہماری سرزمین پر موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ مل کر جارحین کو روکیں۔بھارت کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں تنازع کی صورت حال قرار دیا گیا اور کہا کہ نریندر مودی کشیدگی فوری روکنے اور مذاکرات کی طرف واپسی کے حوالے سے اپنے موقف پر زور دیا۔بیان میں کہا گیا کہ بھارتی وزیراعظم نے یوکرینی حکام سے بھی کہا کہ بھارت کے شہریوں کی فوری اور بحفاظت واپسی کے لیے سہولت فراہم کریں جہاں روسی حملے کے بعد دارالحکومت کیف میں جنگی صورت حال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں