چودھری عارف گھمن

چودھری پرویز الٰہی سے پاکستان تحریک انصاف سوئٹزرلینڈ کے کوآرڈینیٹر چودھری عارف گھمن کی ملاقات

اسلام آبا(گلف آن لا ئن)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے پاکستان تحریک انصاف سوئٹزرلینڈ کے کوآرڈینیٹر چودھری عارف گھمن نے ملاقات کی۔

چودھری عارف گھمن
چودھری پرویز الٰہی سے پاکستان تحریک انصاف سوئٹزرلینڈ کے کوآرڈینیٹر چودھری عارف گھمن کی ملاقات

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے پاکستان تحریک انصاف سوئٹزرلینڈ کے کوآرڈینیٹر چودھری عارف گھمن نے ملاقات کی۔ سوئٹزر لینڈ میںبسنے والے پاکستانیوں کے مسائل ، پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے عارف گھمن کو یقین دلایا کے تارکین وطن کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے ۔

دیار غیرمیں بسنے والے تمام پاکستانی اپنے ملک اور قوم کیلئے اپنا ایک موثر کردار ادا کر رہے ہیں۔ کبھی بھی تارکین وطن کو تنہا نہیں چھوڑیں گے تمام مسائل حل کرینگے۔ تارکین وطن ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔پاکستان تحریک انصاف سوئٹزرلینڈ کے کوآرڈینیٹر چودھری عارف گھمن کو پرویز الٰہی کی یقین دہانی ۔ تحریک انصاف سوئٹزرلینڈ کے کوآرڈینیٹرنے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کیا اور ملکی سیاست میں ہونے والی ہلچل کے حوالے سے بھی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں