سندھ کو زرداری مافیا سے آزاد کرائیں گے،، سندھ کے ہر شہر اور قصبے سے گو زرداری گو کا نعرہ واشگاف انداز میں گونج رہا ہے، شاہ محمود قریشی

کراچی(گلف آن لائن)وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سندھ اور اس کے لوگوں کو زرداری مافیا سے آزاد کروائے گی، سندھ کے ہر شہر اور قصبے سے گو زرداری گو کا نعرہ واشگاف انداز میں گونج رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سندھ کے ہر شہر اور قصبے سے گو زرداری گو کا نعرہ واشگاف انداز میں گونج رہا ہے۔

سندھ حقوق مارچ کے اختتام پر کراچی سمیت تمام اہلیانِ سندھ کا تہہ دل سے شکر اداکرتے ہیں، ہم نے سندھ کی عوام کے حق کے لئے بات کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں