چوہدری سرور

وفاق کو کمزور کر نے کی سازشیں کرنے والوں کو ہر صورت ناکام بنا ئیں گے’ چوہدری سرور

لاہور( گلف آن لائن)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ملکی ترقی کیلئے بلوچستان کی خوشحالی اور امن کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ملک دشمنوں سے پاکستان میں امن واستحکام برداشت نہیں ہورہا مگر پوری قوم متحد ہے ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نے کی سازشیں کرنے والوں کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا ،تمام سیاسی جماعتوں کو فیصلے ذاتی اور سیاسی نہیں ملکی وقومی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے کر نے چاہئیں ۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے گور نر بلوچستان سید ظہور آغا نے گور نر ہائوس لاہو ر میں ملاقات کی جس میں سیاسی اور حکومتی امور سمیت بلوچستان کے حوالے سے مختلف ایشوز پربات چیت کی گئی ۔گور نر سید ظہور آغا نے بلوچستان میں پینے کے صاف پانی اور صحت کی مفت سہولتوں کی فراہمی کیلئے گور نر پنجاب کی قیادت میں پی ڈی این اور سرور فائونڈیشن کی جانب سے کیے جانیوالے اقدامات کو بھی سراہا ۔ ملاقات کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے تمام فیصلے بلوچی قیادت کی مشاورت کیساتھ کر رہی ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو مضبوط مستحکم اور پر امن بنانے کیلئے لازم ہے کہ بلوچستان کی ترقی او ر خوشحالی کو بھی یقینی بنایا جائے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور امن کے قیام کیلئے بلوچستان کے عوام نے جو قر بانیں دیں ہم ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انشاء اللہ نہ صرف بلوچستان کو مضبوط اور خوشحال بنایا جائے گا بلکہ انکو تمام حقوق بھی دیئے جائیں گے ۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب نے بڑے بھائی کے طور پر ہمیشہ بلوچستان کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے آج بھی بلوچستان میں صحت سمیت دیگر شعبوں میں پنجاب حکومت کے مختلف منصوبے بن رہے ہیں ہم وفاق کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں اور جو عناصر وفاق پاکستان کو کمزور کر نے کیلئے سازشیں کر رہے ہیں ان کو ہم ہر صورت ناکام بنا کر پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنائیں گے ۔ گور نر بلوچستان سید ظہور آغا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان مکمل ایمانداری کیساتھ ملک وقوم کی فلاح وبہبود کیلئے کام کر رہے ہیں اور پوری قوم انکے ساتھ کھڑی ہے ملک میں انتشار پیدا کر نے کی کوشش کر نیوالے ملک وقوم کے خیرخواہ نہیںدہشت گردی کے خاتمے کیلئے بلوچستان ے سب سے زیادہ قر بانیں دیں اور ہم امن دشمنوں کے عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے تحر یک انصاف ملک وقوم کو مسائل سے نجات دلاکر ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں