رمضان المبارک

پنجاب میں رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کار میں 2 گھنٹے کمی کا فیصلہ

لاہور(گلف آن لائن)پنجاب میں رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کار میں 2 گھنٹے کمی کا فیصلہ کرلیا گیا ، نئے اوقات کار کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا ، اوقات کار میں 2 گھنٹے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیصلے کے تحت بوائزاسکول صبح 8بجے لگیں گے اور چھٹی ساڑھے 12بجے ہوگی ،گرلزاسکول ساڑھے 7بجے لگیں گے اور سوا 12بجے چھٹی ہوگی،اس سے قبل بوائزاسکولوں میں پونے 3 اور گرلزسکولوں میں اڑھائی بجے چھٹی ہوتی تھی،اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے ہوگا ، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اوقات کارتبدیلی پر ایجوکیشن اتھارٹیزسے رائے مانگ لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں