شازیہ مری

چاہتے تھے عمران خان باعزت طریقے سے مستعفی ہوتے ، شازیہ مری

اسلام آباد (گلف آن لائن)ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ چاہتے تھے عمران خان باعزت طریقے سے مستعفی ہوتے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ کوئی باوقار کام عمران خان کی قسمت میں لکھا ہوا ہی نہیں، عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہو چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اب نیب بھی سلطنت نیازییہ کو نہیں بچا سکتا۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان اسٹیل ملز سے برطرف کیئے گئے ملازمین کی بد دعاوں کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔ شازیہ مری نے کہاکہ عمران خان نے لاکھوں غریبوں کو گھر کی چھت سے محروم کیا، شہید بی بی کا قول سچا ثابت ہو چکا جمہوریت بہترین انتقام ہے،حزب اختلاف کا ہر قدم آئینی اور جمہوری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں