سبطین خان

تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہو گی، 25 مارچ کو اتحادیوں کا فیصلہ آنے دیں، حالات بہتر ہونگے’ سبطین خان

لاہور( گلف آن لائن) صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہو گی، 25 مارچ کو اتحادیوں کا فیصلہ آنے دیں، حالات بہتر ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی کے سوال کے جواب میں صوبائی وزیر سبطین خان نے کہا کہ آپ فرض ہی کیوں کر رہے ہیں کہ اتحادی ساتھ چھوڑ گئے، کیا اتحادیوں نے ساتھ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے مجھے تو معلوم نہیں۔انہوں نے کہا کہ سب واضح تب ہو گا جب چھوڑنے والے خود کہیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہاں پریشان ہیں، مجھے تو نہیں لگ رہے،اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما پرویز الٰہی نے کہا ہے وہ 25 تاریخ تک اپنا فیصلہ لے لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں