شہباز گل

روندی یاراں نوں، ناں لے کے قومی حکومت دا،شہباز گل کی اپوزیشن پر تنقید

اسلام آ باد (گلف آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ عمران خان سے اتنے خوفزدہ ہیں کہ بنا الیکشن کے 5 سال کی قومی چوروں کی حکومت مانگ رہے ہیں۔

جمعرات کو شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اصل خواہش ایک گرینڈ این آر او کی ہے کہ قومی حکومت کی آڑ میں کسی طرح ان کو این آر او مل جائے۔ شہباز گل نے کہا کہ مشرف کے این آر او کی طرز پر قومی چوروں کو ایک اور معافی مل جائے۔ شہباز گل نے اپوزیشن کو شاعرانہ انداز میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ روندی یاراں نوں، ناں لے کے قومی حکومت دا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں