وزیراعظم

وزیراعظم کی کراچی ٹیسٹ میں شاندار فائٹ بیک پربابراعظم کومبارکباد

اسلام آباد (گلف آن لائن ) وزیراعظم نے پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کرکٹ میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو شاندا ر کھیل پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے میچ نہیں دیکھ سکا ،میچ فکسنگ کے خلاف دوسرے محاذ پر جنگ جاری ہے ۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹیسٹ کرکٹ کے کپتان بابراعظم کو بہترین کھیل پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بہترین فائٹ بیک پر محمد رضوان اور بابر اعظم کو مبارکباد دیتا ہوں جبکہ قومی ٹیم کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں جس نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں بدقسمتی سے یہ میچ نہیں دیکھ سکا ،میچ فکسنگ کے خلاف دوسرے محاذ جنگ لڑرہا ہوں میرے کھلاڑیوں کو لالچ دینے کیلئے بھاری رقم استعمال کی جارہی ہے ۔ اپنے ایک اور ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ جمہوریہ کوریا کا صدر منتخب ہونے پر میں یون سوک یی اول کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،پاکستان اور جمہوری کوریا کے مابین دوطرفہ تعلقات میں مزید استحکام کیلئے میں ان کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہاں اور منتظر ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں