کرنسی مارکیٹ

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ بدترین گراو ٹ کا شکار رہا

کراچی(گلف آن لائن) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ بدترین گراو ٹ کا شکار رہا جس کی وجہ سے ملکی تاریخ میں پہلی بار روپے کے مقابلے ڈالر180روپے کی ریکارڈ سطح سے تجاوز کر گیا ہے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 65پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 179.35روپے سے بڑھ کر180روپے اور قیمت فروخت179.45روپے سے بڑھ کر180.10روپے ہو گئی.

اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 179.50روپے سے بڑھ کر180روپے اور قیمت فروخت180روپے سے بڑھ کر180.50روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں2روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 195روپے سے بڑھ کر197.50روپے اور قیمت فروخت197.50روپے سے بڑھ کر199.50روپے ہو گئی اسی طرح3روپے کے ریکارڈ اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 232.50روپے سے بڑھ کر235.50روپے اور قیمت فروخت235روپے سے بڑھ کر238روپے کی بلند سطح پر جا پہنچی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں