احسن اقبال

وفاق اٹھارویں ترمیم کے خلاف سازشوں میں مصرو ف ہے،احسن اقبال

قلعہ احمد آباد(گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاق اٹھارویں ترمیم کے خلاف سازشوں میں مصرو ف ہے،پی ٹی آئی اراکین عمران خان کی ناقص سیاسی ،معاشی اور ناانصافی پر مبنی پالیسیوں کے خلاف شروع دن سے ہی اختلاف کررہے تھے مگر وزیراعظم نے تحفظات کو سنجیدہ نہیں لیا،فواد چوہدری اور شیخ رشید صرف بھڑکیں مارنے کے ماہر ہیں ،عملی میدان میں کچھ نہیں کرسکتے ،وہ ماضی میں بھی ہر آمریت اور جمہوری ادوار میں وزارتوں کے مزیں لوٹتے رہے ہیں ، ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء (ن) لیگ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت 27 مارچ کو دس لاکھ افراد لانے کے بجائے اپنے منحرف اراکین کو ڈھونڈے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ملک بھر سے قافلے 23 مارچ کو اسلام آباد کیلئے روانہ ہونگے اور 25 مارچ کو لاکھوں افراد اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنا دینگے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور اپوزیشن پنجاب کے پی میں بھی تبدیلی لانے کیلئے تیاری میں ہے، تحریک عدم اعتماد کے بعد صدر اور تمام صوبوں کے گورنرز بھی تبدیل کر دینگے تمام فیصلے اپوزیش رہنما باہمی صلاح و مشورے کے ساتھ کررہے ہیں ،یہ ملک اور عوام کی خوش قسمتی ہے کہ تمام اپوزیشن پارٹیاں ایک پیج پر ہیں اور ملک میں آئین قانون کی بالادستی جمہوریت کے استحکام اور عوام کے بنیادی انسانی حقوق کیلئے بھرپور انداز میں آواز اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد اصل میں ملک میں عام الیکشن کی راہ ہموار کرنے لائی جارہی ہے ہماری تحریک کیلئے مطلوبہ تعداد پوری ہے ہماری تحریک اسمبلی میں آسانی کے ساتھ کامیاب ہو گی تاہم حکومتی اتحادی بھی ہمیں مثبت اشارے دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہ ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کیلئے موجودہ حکومت کا جانا ضروری ہوگیا ہے وہ عوام پر بوجھ بن گئی ہے ملک کی تاریخ میںجتنی مہنگائی عمرانی دور میں دیکھنے کو ملی وہ 73سالوں میںکبھی نہیں دیکھی ۔۔انہوںنے کہا کہ ہم منظم انداز میں اپنی تحریک کو دوام دے رہے ہیں مستقبل ہمارا ہے اور ہم ایک نئی تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں

انہوں نے کہا کہ وفاق اٹھارویں ترمیم کے خلاف سازشوں میں مصرو ف ہے،پی ٹی آئی اراکین عمران خان کی ناقص سیاسی ،معاشی اور ناانصافی پر مبنی پالیسیوں کے خلاف شروع دن سے ہی اختلاف کررہے تھے مگر وزیراعظم نے تحفظات کو سنجیدہ نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری اور شیخ رشید صرف بھڑکیں مارنے کے ماہر ہیں ،عملی میدان میں کچھ نہیں کرسکتے ،وہ ماضی میں بھی ہر آمریت اور جمہوری ادوار میں وزارتوں کے مزیں لوٹتے رہے ہیں ، ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں