رانا ثناء اللہ خاں

رانا ثناء اللہ خاں کا ارکان اسمبلی کی حفاظت کا اعلان

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے ارکان اسمبلی کی حفاظت کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی عہدیدار اور کارکنوں کو ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی حفاظت کی ہدایت کردی ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ یہ اقدام پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی روکنے کیلئے کیا ہے ، حکومت غنڈہ گرد عناصر کی سرپرستی کررہی ہے ،ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے گھروں کی حفاظت کے لئے مجبورا پارٹی عہدیداروں اور کارکنان کو ذمہ داری دی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ارکان قومی وصوبائی اسمبلی پر پی ٹی آئی کے غنڈوں کے پتھرائو اور حملوں سے بچائو کیلئے کارکن پہرہ دیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ پارٹی عہدیدار اور کارکن ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کے گھروں کی حفاظت کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی معاشرے میں عدم برداشت اور غنڈہ گردی کا گند پھیلا رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوری کرنے والے چوروں کو چھوڑنے والوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے،اس ظالم عوام دشمن حکومت کو چھوڑنے والوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ جنہوں نے عوام کو بجلی گیس کا بل اور دوائی خریدنے کے قابل نہیں چھوڑا، ان کو چھوڑنے والوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں