مسرت جمشید چیمہ

اسلام آباد میں منعقدہونیوالے جلسے کیلئے پنجاب کے قافلے صوبائی صدر شفقت محمودکی قیادت میں روانہ ہونگے’مسرت جمشید چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ و تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ 27مارچ کو اسلام آباد میں منعقدہونے والے امر بالمعروف جلسے کیلئے پنجاب کے قافلے صوبائی صدر شفقت محمودکی قیادت میں لاہور سے اسلام آبادکیلئے روانہ ہوں گے ، صرف پی ٹی آئی کے کارکنان ہی نہیں بلکہ عام عوام میں بھی جس طرح کا جذبہ نظر آرہا ہے اس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ یہ جلسہ ان شااللہ نہ صرف پاکستان کی تاریخ کا بلکہ خطے میں کبھی اتنا بڑا جلسہ منعقد نہیں ہوا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے پارٹی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پنجاب کے صدر شفقت محمود گزشتہ کئی ماہ سے پارٹی کی تنظیم سازی اوراسے متحرک کرنے کیلئے بلا تعطل جدوجہد کر رہے ہیں اوراسلام آباد کے جلسے میں ان کاوشوںکا رنگ نمایاں نظر آئے گا ۔ پنجاب کے صدر شفقت محمود کی قیادت میں صوبہ بھر سے قافلے لاہورسے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے جبکہ کچھ اضلاع سے کارکنان اور عوام راستے میں مرکزی قافلے میں شریک ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ ان شااللہ 27مارچ کو ہی عدم اعتماد کی تحریک کا فیصلہ ہو جائے گا اور جلسے ہی کارکنان اور عوام کی غیر معمولی تعداد دیکھ کر اپوزیشن پر یقینا سکتہ طاری ہو جائے گا ۔

پڑھے لکھے طبقے اور عام آدمی نے یہ واضح کہہ رہے ہیں کہ وہ وزیر اعظم عمران خان پر احسان کرنے نہیں جارہے بلکہ وہ ان سے اظہار تشکر کرنے جارہے ہیں کہ جنہوں نے اپنے ملک اور آنے والی نسلوں کوبچانے کے لئے عزم دکھایا ، اب عوام کو آزاد خارجہ پالیسی کی بھی سمجھ آگئی ہے ، عمران خان نے خود کو سچا عاشق رسول ۖ ثابت کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی کثیر تعداد جلسے میں شرکت کرنے کیلئے تحریک انصاف پنجاب کی قیادت سے رابطے میں ہے اور اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف دو تہائی اکثریت کے ساتھ دوبارہ واپس آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں