آصف علی زر داری

اسپیکر نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت نہ دی تو ہنگامہ کریں گے، آصف علی زر داری کا انتباہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اگر قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر اسد قیصر نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت نہیں دی تو ہنگامہ کریں گے۔

انہوں نے یہ بات وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کے بعد ہونے والے ایوانِ زیریں کے اہم اجلاس کیلئے پارلیمنٹ آمد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔آئین میں قومی حکومت کے تصور سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تصور کا سوال نہیں ہے، اتحادی بھی مل کر قومی حکومت تشکیل دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ تحریک عدم اعتماد (کی کامیابی) کے سلسلے 100 فیصد پر اعتماد ہیں۔سابق صدر سے سوال کیا گیا کہ اگر اسپیکر نے تحریک پیش کرنے کی اجازت نہ کی تو کیا کریں گے جس پر انہوں نے کہا کہ آپ (صحافیوں) کے ساتھ مل کر ہنگامہ کریں گے۔آصف زرداری سے سوال کیا گیا کہ اس صورتحال سے کچھ غیر جمہوری قوتیں فائدہ اٹھا سکتی ہیں تو اس کیلئے کیا حکمت عملی ہے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اگر اتنا شوق ہے کسی کو تو آکر سنبھال لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں